رانامحمدذیشان (نامہ نگار)واں بھچراں

واں بھچراں تجاوزات کی بھرمار‘ٹریفک نظام درہم برہم ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات مافیا
کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے
گزشتہ کئی سالوں سے واں بھچراں شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے صرف میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے ‘عملی طور پر کسی افسر نے بھی شہر کی خوبصورتی کیلئے کوئی کام نہیں کیا
دکا نداروں نے میانوالی سرگودھا روڈ کے اطراف میں اپنی دکانوں کے سامنے پختہ تھڑے بنالئے ہیں،تجاوزات ختم کی جائیں ،شہریوں کا ڈی سی اوسے مطالبہ
واں بھچراں (نامہ نگار)ضلعی انتظا میہ کے تجاوزات کے خلاف ریکارڈ آپر یشن کے دعو ے صر ف دعو ے ہی ر ہ گئے ،واں بھچراں میں تجاوزات کا خاتمہ خوا ب بن گیا، چند روز قبل شہر سے ہٹا ئی گئی پختہ اور دیگر تجاوزات دو بار ہ قا ئم ہو گئی ہیں۔تجاوزات سے ضلعی انتظا میہ ،سیاسی افراد اور تاجر خوش حال جبکہ عوا م کو شد ید پریشا نی کا سا منا ہے۔ شہر کی چھوٹی بڑی مارکیٹو ں اور بازارو ں سے عوا م کا گزرنا بھی محا ل ہو گیاہے اورگھنٹوں ٹریفک جا م رہنا معمو ل بن گیا ہے۔جگہ جگہ چنگ چی رکشہ کے ناجائز اڈو ں ،غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز ،ریڑ ھیو ں اور ٹھیلوں کے باعث سڑکیں سکڑ کررہ گئی ہیں۔ ضلعی انتظا میہ اور ٹی ایم اے کا عملہ اپنا حصہ وصو ل کر کے خا مو ش تما شا ئی بن گیا۔ذرائع کے مطا بق واں بھچراں میں چند ماہ کے دوران تجاوزات میں 100فیصد اضا فہ کی بڑی و جہ سیاسی اثرورسوخ ،قبضہ گروپوں کی من مانیاں اور ٹی ایم اے کے عملے کی کر پشن ہے جس کی وجہ سے ہربار تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن نا کا م ہو جا تا ہے۔اس وقت سب سے زیادہ تجاوزات واں بھچراں میں میانوالی سرگودھا روڈ کے اطراف میں اور ریل بازار سمیت دیگر بازارو ں اور مارکیٹو ں میں ہیں۔

حصہ