میانوالی: ڈسٹرکٹ بار میانوالی کے انتخابات میں تین صدارتی امیدوارں اعجاز گوہرخان ایڈووکیٹ ، اقبال احمد خان ایڈووکیٹ،منظور احمد خان ایڈووکیٹ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع14جنوری کومیدان سجے گا ۔ڈسٹرکٹ بار میانوالی میں تین صدارتی امیدروار اعجاز گوہر خان ایڈووکیٹ ،اقبال احمد خان ایڈووکیٹ ،منظور احمد خان ایڈووکیٹ ،جنرل ل سیکرٹری کیلئے شاہد مسعود خان نیازی ایڈووکیٹ اور عرفان الحسن خان ایڈووکیٹ ،نائب صدر کیلئے شیخ زاہد حسنات سعیدایڈووکیٹ،لطیف اللہ خان آزاد ایڈووکیٹ ،جوائنٹ سیکرٹری کیلئے محمد نعمان سلیم خان ایڈووکیٹ اورخرم جہانزیب نول ایڈووکیٹ سمیت دیگر عہدوں کیلئے امیدوارمیدان میں ہیں ، اصل مقابلہ ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں تین صدارتی امیدوارں اعجاز گوہرخان ایڈووکیٹ ، اقبال احمد خان ایڈووکیٹ،منظور احمد خان ایڈووکیٹ کے درمیان ہونا ہے ،تینوں صدارتی امیدواران اعجاز گوہرخان ایڈووکیٹ ، اقبال احمد خان ایڈووکیٹ،منظور احمد خان ایڈووکیٹ اپنی اپنی کامیابی کے لئے پر امید ہیں ،رات گئے تک ڈور ٹوڈور مہم جاری رہی ، جنرل سیکرٹری کیلئے شاہد مسعود خان نیازی ایڈووکیٹ اور عرفان الحسن خان ایڈووکیٹ کے درمیان بھی سخت مقابلہ ہو گا ،14جنوری کو میانوالی سمیت صوبہ بھر میں میدان سجے گا گروپس اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لئے تگ دو میں مصروف ہیں ،پولنگ صبح نوبجے سے شام چار بجے تک جاری رہے گی ،انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ۔

حصہ