میانوالی ( نیلاب نیوز نیٹ ورک ) ریڈیو کے عالمی دن کے حو الہ سے ایف ایم 93ریڈیو پا کستان میانوالی میں شاندار با وقار تقریب کا انعقاد ۔سٹیشن ڈائر یکٹر ریڈیو پا کستان میانوالی احمد آفتاب ، سینئر پرو ڈیو سر طارق شاہ ، سجا د حسین ، ڈپٹی ڈائر یکٹر تعلقات عامہ تنویر خا لد ، معروف شاعر نذیر یاد اور کا لم نگار انواراحسین حقی اور رانا اقبا ل نے اس موقع پر ریڈیو پا کستان سٹوڈیو میں کیک کا ٹا ۔ ریڈیو پاکستان میانوالی عملہ کے اراکین بھی اس موقع پر موجو دتھے ۔قبل ازیں ریڈیو پا کستان میانوالی سے ریڈیو کی اہمیت و افادیت اور معا شرتی تر قی میں ریڈیو کے کر دار پر لا ئیو مذاکر ہ کا اہتما م کیا گیا ۔پروگرام کے میزبان طارق شاہ تھے جبکہ ڈپٹی ڈائر یکٹر تعلقا ت عامہ تنو یرخا لد اور کالم نگار انوارحسین حقی نے اس حوالہ سے اظہار خیا ل کیا ۔شرکا ء مذاکرہ نے کہا کہ ریڈیو کی اہمیت و افادیت عہد موجو د میں بھی مسلمہ ہے اور ملک بھر میں سر کاری اور نجی شعبہ میں قائم کر دہ ریڈیو سٹیشن عوام الناس کومختلف پر وگرام کے ذریعہ اطلا عات ، تفریح اور ایجو کیشن کی فراہمی میں مو ئثر اور فعال کر دار ادا کر رہے ہیں ۔شرکا ء نے کہا کہ ریڈیو پا کستان سے نشر ہو نے والے سما جی ،ثقافتی ، اطلا عاتی ، زرعی اور دیگر شعبہ زندگی سے متعلق پروگرام رائے عامہ کی طرز فکر میں مثبت اور تعمیری تبدیلی کو یقینی بنا نے میں اہم کر دار ادا کر رہے ہیں ۔جبکہ ریڈیو علم و ادب کے فروغ میں بھی کلیدی کر دار ادا کر رہا ہے ۔سٹیشن ڈائر یکٹر ایف ایم 93ریڈیو پاکستان میانوالی احمد آفتاب نے اس حوا لہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ریڈیو پا کستان میانوالی سے نشر ہو نے والے پروگرام انتہائی شا ئستہ اور معیاری ہو تے ہیں ۔اور عوام الناس میں مقبو ل ہیں انہوں نے کہا کہ پروگراموں سے متعلق عوامی آراء اور تجا ویز کی روشنی میں لا ئحہ عمل مر تب کیا جا تا ہے ۔شرکا ئے تقریب نے ریڈیو پا کستان میانوالی کے جملہ پروگرا موں کی تعریف کی اورتوقع ظا ہر کی کہ مستقبل قریب میں نہ صرف اس ریڈیو اسٹیشن کی رینج کو بڑ ھا یا جا ئے گا بلکہ مزید بہترین پر وگرام پیش کئے جائیں گے ۔شرکا ء مذاکر ہ نے کہا کہ حکو مت کو چا ہیے کہ ریڈیو پا کستان ایف ایم 93کیلئے سر کاری سطح پر با قاعدہ ریڈیو اسٹیشن کی عمارت تعمیر کی جائے ۔

حصہ