میانوالی (نیلاب نیوز نیٹ ورک ) کندیاں کے نعت خواں کاشف محمود قادری نے جشن عید میلاد النبی ﷺ سلسلہ صوبہ کے پی کے محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام پشاور میں ہونے والے مقابلہ نعت میں اول پوزیشن حاصل کی مقابلہ میں درجنوں نعت خوانوں نے حصہ لیا اس موقع پر مہمان خصوصی مشیر وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف انجینئر امیر مقام نے ایک لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا جبکہ محکمہ اوقاف کی جانب سے تعرتفی اسناد او ر شیلڈ پیش کی گئی جبکہ کاشف محمود کل پاکستان مقابلہ نعت میں 7دسمبر کو اسلام آباد شرکت کریں گے اس شاندار کامیابی پر ایم این اے امجد علی خان ،ایم پی اے سردار سبطین خان ، مر کزی صدر جے یو پی علامہ مظہر سعید کاظمی ،کراچی سے الحاج حنیف طیب صدر نظام مصطفیٰ ،علامہ غلام محمد سیالوی چےئر مین قر آن بورڈ ،علاقہ صاحبزادہ عبد المالک ، سابق تحصیل نائب ناظم مرکزی چیف آرگنائزر جے یو پی نورانی گروپ صاحبزادہ صفدر شاہ گیلانی ،علامہ ابولخیر آزاد ،سابق ڈی ایم او ریلوے ڈاکٹر تسلیم قریشی ،سابق صدر با رملتان وسیم ممتاز ،علامہ محفوظ مہشدی،صاحبزادہ مشتاق العارفین ،علامہ فیض رسول حسنی ،ملک ایا ز ساجرہ ،پشاور سے پیر سید سجاد بادشاہ ،علامہ شمس الر حمن شمس ،سینئر صحافی سید بخارشاہ ،سابق ایم این اے حمیر حیات خان روکھڑی ،ایم پی اے ڈاکٹر صلاح الدین خان ،سابق ایم پی اے ملک فیروز جوئیہ ،ملک سجاد بھچر ،ڈاکٹر ثاقب جوڑااسے کے علاوہ ضلع میانوالی کے صحافتی حلقوں نے مبارک باد پیش
کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا یاد رہے کہ کاشف محمود قادری کندیاں سے ڈی ایف او پاور پلانٹ پشاور ریلوے آفیسر سلطان محمود کے بیٹے اور انچارج کمپیوٹر سیکشن نوائے شرر جوائنٹ سیکر ٹری پریس کلب کندیاں ارشد محمود ارشی کے چھوٹے بھائی ہیں

حصہ