میانوالی کے تھانہ واں بھچراں میں تین کم سن بھائیوں ان کی والدہ اور بھائی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق
تھانہ واں بھچراں پولیس نے رانا محمد یونس کی مدعیت میں پانچ سالہ عبد اللہ ۔ سات سالہ اشتیاق ۔ آٹھ سالہ ابوبکر ان کی والدہ ادریسہ زوجہ علی احمد اور محمد یوسف ولد علی احمد کے خلاف زیر دفعہ 3337/A-2 کے تحت مقدمہ( نمبر206/16 ) درج کیا ہے ۔ پانچوں ملزمان پر لڑائی جھگڑے کا الزام ہے ۔پولیس نے گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جس پر پانچوں ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیئے ایڈیشنل سیشن جج میانوالی کی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر والی ہے ۔پانچ سالہ عبد اللہ ۔ سات سالہ اشتیاق اور آٹھ سالہ محمد یوسف نے ’’ میڈیا ‘‘ کو بتایا کہ ضمانت قبل از گرفتاری کی منظور ی کے بعد وہ اپنی والدہ اور چوتھے ملزم بھائی کے ساتھ تفتیش کے لیئے تھانے میں پیش ہوں گے ۔

حصہ