داؤد خیل ( اکرام اللہ اعوان سے ) ضلع میانوالی کے اہم صنعتی مرکز داؤد خیل میں فحاشی کے اڈے کا انکشاف ہوا ۔ پولئیس نے چھاپہ مار کر بدکاری کے لیئے سرگودھا سے لائی گئی دو عورتوں سمیت چھ افراد کو گرفتار کر لیا ۔ تھانہ داؤد خیل میں درج ایف آئی آر کے مطابق تھانہ داؤد خیل میں تعینات سب انسپکٹر وسیم ، اے ایس آئی ایوب ، لیڈی کانسٹیبل ثمرہ خالد اور دیگر پولیس اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر رات دو بجے حویلی خنجری خیلانوالہ داؤد خیل پر چھاپہ مار کر بدکاری میں مصروف کرن اور کوثر سکنہ سرگودھا کو چھ افراد سمیت گرفتار کر لیا ۔گرفتار افراد میں رئیس خان دھتو خیل ، اکرام اللہ علاول خیل ، کلیم اللہ علاول خیل ، مطیع اللہ علاول خیل ، مہر خان ، محمد عرفان اعوان اور سکندر حیات شامل ہیں ۔ گرفتار خواتین کے مطابق مہر خان انہیں بدکاری کے لیئے اُجرت پر سرگودھا پر لاتا ہے ۔ ایس ایچ او داؤد خیل کے مطابق یہ بدکاری کا پُرانا اڈا ہے یہاں پر مختلف علاقوں سے بدکاری کے لیئے عورتیں لائی جاتی ہیں ۔

حصہ