پائی خیل اورگردونواح میں سحری،افطاری اورنمازتراویح کے دوران بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری تفصیلات کے مطابق پائی خیل اورگردونواح میں سحری ،افطاری ونمازتراویح کے دوران بجلی کی غیراعلانیہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے روزہ داروں کوپریشان کررکھاہے ۔کیونکہ نمازِتراویح کے وقت لوڈشیڈنگ سے نمازیوں کوحبس اورشدیدگرمی جبکہ سحری کے وقت سحری تیارکرنے میں مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے ۔ علاوہ ازیں پورے علاقہ میں تھری فیس کے بجائے ٹوفیس پرچلنے والے بوڑھے ٹرانسفارمرجوہروقت ٹرپنگ کاباعث بنتے ہیں اس سے شہریوں کی الیکڑک اورالیکڑونکس اشیاء جل جاتی ہیں ۔علاوہ ازیں گریڈاسٹیشن والے حکومت وقت کے اعلان سحری ،افطاری، نمازتراویح کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی دھجیاں اڑارہے ہیں ۔ جبکہ گریڈاسٹیشن پرتعینات عملہ فون ریسیورنیچے رکھ کرسکھ کی نیندسوجاتے ہیں۔عوامی وسماجی حلقوں نے ایس ڈی اوکالاباغ،ایکسین واپڈامیانوالی اورارباب اختیارسے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اورعلاقہ پائی خیل کے بوڑھے ٹرانسفارمرکوتبدیل کرنے کامطالبہ کیاہے

حصہ