عدالتِ عالیہ لاہور نے میانوالی کے کسانوں سے زرعی ٹیکس کی وصولی روک دی ۔
احمد خان اور دیگر کسانوں کی درخواست پر حکمِ امتناعی جاری۔ پیروی ملک سلیم اقبال ایڈو کیٹ نے کی ۔
میانوالی ( عمران خان سے ) لاہور ہائی کورٹ نے ڈسٹر کٹ کلکٹر میانوالی کو کسانوں سے زرعی ٹیکس وصول کر نے سے روک دیا ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع میانوالی کے کسانوں پر ٹیکس عائد کر دیا گیا تھا اور ٹیکس کی وصولی کے لیے نوٹس بھی جاری کر دیے گئے تھے کسانوں نے ڈسٹر کٹ کلکٹرمیانوالی اور دیگر افسران سے رابطہ کیا جس پر کوئی شنوائی نہ ہوئی احمد خان دیگر افراد نے لاہور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی اور مذکورہ نوٹس بابت زرعی ٹیکس کو چیلنج کیا ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد جمیل نے کسانوں کا موقف درست تسلیم کرتے ہوئے ان کے حق میں سٹے آڈر جاری کر دیا اور حکومت کو ضلع میانوالی کے کسانوں سے زرعی ٹیکس وصول کر نے سے روک دیا کسانوں کی جانب سے کیس کی پیروی معروف قانون دان ملک سلیم اقبال اعوان ایڈووکیٹ نے کی۔

حصہ