واں بھچراں(نامہ نگار) لاؤڈ سپیکر پر پابندی کے باوجودہتھ ریڑھی و پھیری والوں نے یونٹ لگا کر بازار میں شور مچانہ شروع کر رکھا ہے جس سے دکانداروں کا جینا حرام ہو گیا ہے۔ تفصیلات کیمطابق حکومت نے لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن اسکے باوجود ریڑھی بانو، ہتھ ریڑھی والے قلفی آئس کریم فروش، سبزی فروٹ فروخت کا نرخ بذریعہ یونٹ اعلان کرتے ہیں جس سے سارے بازار میں شور شرابا ہوتا ہے، آذان کا بھی احترام نہیں کیا جاتا۔واں بھچراں کے دکانداروں شہریوں وغیرہ نے ڈی پی اومیانوالی صادق علی ڈوگر ، ڈی سی اومیانوالی غلام مصطفی شیخ اور ایس ایچ او تھانہ واں بھچراں محمد رمضان سگو سے فوری طورپر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

حصہ